2023-04-19
منزؔہ عباسی۔
منزؔہ ، جو پاکستان سے ہیں، واٹر لو یونیورسٹی سے سوشیالوجی اور لیگل اسٹڈیز میں انڈرگریجویٹ کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔ وہ چھوٹی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ کینیڈا آئیں اور ان تمام مشکلات کا سامنا کیا جو تارکین وطن کو عموماً درپیش ہوتی ہیں۔ لیکن اس دوران انھوں نے نہ صرف ایک پاکستانی تارک وطن کے طور پر بلکہ ایک کینیڈین کے طور پر ملک کے نظام کو سمجھا اور اس سےبرتنا سیکھا –
تارک وطن ہونے کی مشکلات سے گزرنے کے بعد منزؔہ نے پسماندہ اور کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیئے کمیونٹی میں عملی طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے اپنے آبائی شہر ٹورنٹو میں بہت سی تنظیموں جیسے بگ برادرز بگ سسٹرز اور متعدد خواتین کے گروپس کے ساتھ کام کیا ہے ۔ منزؔہ CMW کے ٹی اینڈ ٹیلز ود مسلم ویمن پروگرام کی میزبان بھی رہ چکی ہیں۔
وہ ہر ایک کے لیے ایک خوش، صحت مند، اور محفوظ معاشرہ بنانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں.