Blog

  • Home
  • Blog
  • One year from the Generation Equality
image

رحمہ عمر

رحمہ عمر 25 سال سے زیادہ عرصے سے واٹر لو ریجن میں مقیم ہیں۔ صومالیہ سے یہاں آنے کے بعد سے ہی انھوں نے اپنے پڑوس میں اور کمیونٹی میں رہنے والے صومالی ساتھیوں کی اسکول اور طبی اپائنمنٹس کے لیے ایک ترجمان کے طور پر مدد کرنا شروع کر دی۔ اس کے بعد رحمہ نے YMCA کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کیا تاکہ نئے آنے والوں کی وسائل تک رسائی ہو اور وہ اپنے اردگرد کے حالات بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

اس کی وجہ سے انھوں نے مختلف مقامی تنظیموں کے ساتھ کام کیا، جیسے واٹر لو کمیونٹی انفارمیشن سینٹر اور ایکسٹینڈ اے فیملی واٹر لو ریجن.

رحمہ کچنر واٹرلو ملٹی کلچرل سینٹر کے ساتھ 2008 سے فری لانس ترجمان کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ Coalition of Muslim Women of Kitchener-Waterloo کی بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔ رحمہ کے خواتین اور بچوں کو بااختیاربنانے اور ان کی وکالت کرنے کے جذبے نے انھیں CMW کی TVFH ٹیم کا حصہ بنادیا ہے۔