Blog

  • Home
  • Blog
  • One year from the Generation Equality
image

بوران عباس

بوران عباس 2021 میں لبنان سے کینیڈا آئیں اور جلد ہی کچنر- واٹرلو کی کمیونٹی میں سرگرم ہو گئیں ، سماجی کاموں میں سالوں کے تجربے سے حاصل کردہ صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئےوہ اپنے آس پاس کے لوگوں کی مدد کرتی ہیں، خاص طور سے انکی جو کمزور اور پناہ گزین ہوں۔ بوران نے عربی بولنے والوں کو کمیونٹی میں درپیش مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد کرنے کے لیے مختلف مقامی گروپوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ وہ دوسروں کو ان کے حالات کو سمجھنے اور ان پر کنٹرول حاصل کرنے، عملی مدد تک رسائی حاصل کرنے، اور بہتر طریقے سے مسائل کے حل کا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

بوران نے نفسیاتی معاونت اور مکالمے میں ماسٹرز کے ساتھ ساتھ لبنان سے سماجی کام اور سماجیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھوں نے 25 سال سے زیادہ عرصے تک اقوام متحدہ کے لیے کام کیا اور دماغی صحت کے شعبے میں مدد فراہم کی۔ اسکے علاوہ ، بوران 10 سال سے زاید لبنان میں کمیونٹی بیسڈ بحالی مرکز برائے معذوری کے پروگرام کی صدر رہی ہیں۔